Brailvi Books

خزانے کے اَنبار
1 - 39
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
خزانے کے اَنبار  (1)  
شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ بیان  (39صَفحات)   مکمّل پڑھ لیجئے۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ   وَجَلَّ
آپکوفکْرِ آخِرت کی دولت اور دُنیا سے بے رَغبَتی کی نِعمت مُیَسَّر آئے گی ۔ 
100 حاجَتیں پوری ہو ں گی
	سلطانِ دوجہان،  مدینے کے سلطان، رَحمتِ عالَمِیان،  سروَرِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنَّت نشان ہے:  ’’جو مجھ پر جُمُعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللہ تَعَالٰیاُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا،  70 آخِرت کی اور30 دُنیا کی اور اللہ تَعَالٰی ایک فِرِشتہ مقرَّر فرمادے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تحائف پیش کئے جاتے ہیں ،  بِلاشبہ میرا علْم میرے وِصال کے بعد وَیسا ہی ہوگا جیسا میری حیات میں ہے۔ ‘‘    (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی  ج۷ ص۱۹۹ حدیث۲۲۳۵۵ )  
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دریا میں گھوڑے دوڑادیئے
امیرُالْمُؤمِنِین،  غَیْظُ الْمُنافقِین، امامُ الْعادِلِین، مُتَمِّمُ الْاَربَعِین،  خلیفۃُ


________________________________
1 -    یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اندر سنّتوں بھرے اِجتِماع ( شبِ براء ت ۱۴۳۱؁ ھ /  27-7-10) میں فرمایا ۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔     ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ